رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں 10 ہلاک


صوبائی پولیس کے سربراہ عبدالرازق نے بتایا کہ پیر کو ہونے والے اس بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

افغانستان میں عہدیداروں نے بتایا ہے کہ سڑک میں نصب بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ بم دھماکا صوبہ قندھار میں ہوا، صوبائی پولیس کے سربراہ عبدالرازق نے بتایا کہ پیر کو ہونے والے اس بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

بم دھماکے سے 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔

افغانستان میں عسکریت پسند ملک کے جنوب میں افغان اور غیر ملکی افواج کو بارودی سرنگوں سے نشانہ بنانے کی کوششیں کرتے آئے ہیں لیکن عموماً عام شہری ان کی زد میں آ جاتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG