رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش کار بم حملے میں نو ہلاک


افغانستان: خودکش کار بم حملے میں نو ہلاک

افغانستان: خودکش کار بم حملے میں نو ہلاک

افغانستان میں حکام نے بتایا ہے کہ جمعہ کو مشرقی شہر خوست میں ایک خودکش کار بم حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

صوبائی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس طاقتور بم دھماکے کا ہدف شہر میں پولیس کی ایک چوکی تھی اور حملے میں دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

زخمی افراد جن میں اکثریت افغان شہریوں کی ہے، کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے سے قریبی گھروں اور دوکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

XS
SM
MD
LG