رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں نو افراد ہلاک


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

افغان عہدیداروں کے مطابق متاثرہ بس صوبہ غزنی سے دارالحکومت کابل جا رہی تھی کہ وردک صوبے میں اُسے سڑک میں نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔

افغانستان میں پیر کو سڑک میں نصب ایک بم دھماکے میں نو افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق بم دھماکے کی زد میں ایک مسافر بس آئی۔ مقامی عہدیداروں کے مطابق متاثرہ بس صوبہ غزنی سے دارالحکومت کابل جا رہی تھی کہ وردک صوبے میں یہ بم دھماکا ہوا۔

عہدیداروں کا کہنا ہے یہ کارروائی طالبان جنگجوؤں کی ہو سکتی ہے۔

افغانستان میں شدت پسند ایسے بم دھماکوں سے ملک میں تعینات غیر ملکی افواج اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتہ کے روز صوبہ زابل کے دارالحکومت قلات میں گاڑیوں کے ایک قافلے پر کار بم حملے میں تین نیٹو فوجی اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG