رسائی کے لنکس

افغانستان میں موجود برطانوی فوجیوں میں کمی کا اعلان


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ اگلے سال کے اختتام تک افغانستان میں تعینات نو ہزار برطانوی فوجیوں کی نصف تعداد کو واپس بلا لیا جائے گا۔

برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے افغانستان میں تعینات اپنے ملک کے فوجیوں کی تعداد میں 2013ء کے اختتام تک کمی کا اعلان کیا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اگلے سال کے اختتام تک افغانستان میں تعینات نو ہزار برطانوی فوجیوں کی نصف تعداد کو واپس بلا لیا جائے گا جب کہ دیگر فوجی 2014ء کے اختتام تک بدستور اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

ڈیوڈ کیمرون (فائل فوٹو)

ڈیوڈ کیمرون (فائل فوٹو)

امریکہ کے بعد برطانیہ کے سب سے زیادہ فوجی افغانستان میں تعینات ہیں۔ افغانستان سے 2014ء کے اختتام تک بین الاقوامی افواج کی واپسی کے بعد افغان فورسز کی تربیت کے لیے کچھ برطانوی فوجی ملک میں بدستور رہیں گے۔

افغانستان میں 2001ء سے تعینات برطانوی فوجیوں پر شدت پسندوں کے حملوں میں برطانیہ کے تقریباً 433 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG