رسائی کے لنکس

افغانستان میں کینیڈا کی فوج کا کمانڈر برطرف


کینیڈا نے افغانستان میں اپنے دوہزار پانچ سو فوجیوں کے سربراہ کو اُن کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

کینیڈین فوج نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اُن الزامات کے بعد کیا گیا ہے کہ بریگیڈیئر جنرل ڈینیل مینارڈ ’ ’ غیر مناسب ذاتی“ سرگرمیوں میں ملوث تھے جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تاہم الزامات کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

ایک سرکاری بیان میں کینیڈا کی فوج نے کہا ہے کہ برطرف کیے گئے جنرل کی جگہ بریگیڈئیر جنرل ڈی آرٹ ملنر کو مستقل کمانڈر مقرر کیا گیا ہے اور اُ ن کے عہدے سنبھالنے تک افغانستان میں کینیڈین فوج کے ایک سابق کمانڈر جنرل جان وینس کو عارضی طور پر کمانڈ سونپ دی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG