رسائی کے لنکس

افغانستان میں کینیڈا کا جنگی مشن ختم


افغانستان میں کینیڈا کا جنگی مشن ختم
افغانستان میں کینیڈا کا جنگی مشن ختم

افغانستان میں امریکہ کی زیر قیادت نیٹو فورسز میں شامل کینیڈا نو سال سے جاری جنگ سے اپنی لڑاکا فوج کو واپس بلا رہا ہے۔

اس کے سینکڑوں فوجی کابل میں تربیتی مشن پر 2014ء تک معمور رہیں گے لیکن لڑاکا کارروائیوں میں شمولیت جمعرات کو ختم ہوگئی ہے۔ یہ معیاد تین سال قبل کینیڈا کی پارلیمان کی طرف سے متعین کی گئی تھی۔

کینیڈا کے تقریباً تین ہزار فوجی افغانستان میں ہیں جن کی اکثریت جنوبی صوبے قندھار میں تعینات تھی۔ 2002ء میں افغان جنگ میں شمولیت کے بعد سے افغانستان میں اس کے 157فوجی مارے جاچکے ہیں۔

توقع ہے کہ افغانستان سے تمام غیر ملکی لڑاکا فوجیں 2014ء کے آخر تک نکل جائیں گی اور سکیورٹی کی ذمہ داری مقامی فورسزکو منتقل کردی جائیں گی۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ برطانیہ اپنے نو ہزار فوجیوں میں سے پانچ سوکو 2012ء کے آخر تک افغانستان سے واپس بلالے گا۔

امریکی صدر براک اومابا نے بھی گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں ان کے ایک لاکھ فوجیوں میں سے 33ہزار آئندہ چودہ ماہ میں ملک سے نکل جائیں گے۔

جرمنی اور فرانس نے بھی افغانستان میں اپنی فوجوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کررکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG