رسائی کے لنکس

افغانستان میں مسافربس پر فائرنگ سے چار شہری ہلاک

  • ب

افغانستان میں مسافربس پر فائرنگ سے چار شہری ہلاک

افغانستان میں مسافربس پر فائرنگ سے چار شہری ہلاک

افغان عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ملک میں تعینات غیرملکی افواج کی صوبہ قندھار میں ایک مسافر بس پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔

گورنرقندھار کے ترجمان زلمے ایوبی کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیااور ہلاک وزخمی ہونے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ 12 زخمیوں کو قریبی فوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

نیٹو حکام نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے سے آگاہ ہیں تاہم اُنھوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ حکام کے مطابق افغان اور نیٹو کی ایک مشترکہ ٹیم حقائق جانچنے کے لیے جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔

افغان صدرا ور دیگر مقامی حکام شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے ملک میں جاری غیر ملکی اور مقامی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں شہری ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے آئے ہیں اور اُن ماننا ہے کہ عام لوگوں کی ہلاکت سے انسداد ہشت گردی کی سرکاری کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG