رسائی کے لنکس

افغانستان: بم کے دھماکے میں 12 عام شہری ہلاک


افغانستان: بم کے دھماکے میں 12 عام شہری ہلاک
افغانستان: بم کے دھماکے میں 12 عام شہری ہلاک

مشرقی افغانستان میں سڑک کے کنارے ایک بم کے دھماکے میں عورتوں اور بچّوں سمیت، کم سے کم 12 عام شہری ہلاک ہوگئے۔

مقامی عہدے داروں نے کہا ہے کہ بدھ کے روز صوبہ خوست کے ضلعے تانی میں ایک مسافر بس اس اختراعی بم کے دھماکے کی زد میں آگئى۔

اور جنوبی افغانستان میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ بدھ کے روز صوبہ قندھار کے ضلعے ارغن آباد میں ایک حملے میں ایک قبائیلی لیڈر ہلاک ہوگئے۔

یہ حملہ اس علاقے میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئى صورتِ حال کی تازہ ترین علامت ہے۔ منگل کے روز قندھار شہر کے قریب کسی خود کُش حملہ آور نے کم سے کم تین افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

سکیورٹی سے متعلق عہدے داروں کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجوؤں نے ایک ایسے احا طے میں دھماکے کیے تھے جہاں سے قندھار ائر فیلڈ کے قریب نیٹو کی فوجوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔

قندھار وہ علاقہ ہے جہاں طالبان تحریک کا آغاز ہوا تھا اور افغان فوج اور نیٹو کی فوجوں نے اسی علاقے کو طالبان باغیوں سے پاک کرنے کے لیے جلد ہی کوئى بڑا حملہ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

XS
SM
MD
LG