رسائی کے لنکس

افغانستان: کوئلے کی کان منہدم ہونے سے 27 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مقامی امدادی کارکنوں نے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی لیکن مناسب سازو سامان نہ ہونے کی وجہ سے انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

افغانستان کے مشرقی علاقے میں کوئلے کی ایک کان منہدم ہونے سے کم ازکم 27 کان کن ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ ہفتہ کو یہ واقعہ صوبہ سمنگان کے ضلع روی دوآب میں پیش آیا۔

مزدور اس کان میں کم کررہے تھے کہ یہ اچانک منہدم ہوگئی۔ مقامی امدادی کارکنوں نے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی لیکن مناسب سازو سامان نہ ہونے کی وجہ سے انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

افغانستان میں کوئلے کی کانوں میں کام کرنے کے لیے حفاظتی انتظامات دیگر کئی ترقی پذیر ملکوں کی طرح تسلی بخش نہیں ہیں اور اسی باعث ایسے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG