رسائی کے لنکس

افغانستان: امریکی حکام کا انسداد بدعنوانی کے طریقوں پرغور


افغانستان: امریکی حکام کا انسداد بدعنوانی کے طریقوں پرغور
افغانستان: امریکی حکام کا انسداد بدعنوانی کے طریقوں پرغور

اوباما انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدارافغانستان میں بدعنوانی سے نمٹنے کے طریقوں پر ازسر نو غور کررہے ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع شدہ خبر میں عہدیداروں کا نام ظاہر کیے بغیر ان کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ امریکی طرز کے انسداد بدعنوانی کے طریقے صدر کرزئی کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنے ہیں۔

عہدیداروں نے اخبار کو بتایا ہے کہ اس بات پر اتفاق رائے پیدا ہوا ہے کہ کرزئی حکومت میں شامل بدعنوان افراد کو منظر عام پر لانے کے بجائے ان سے علیحدگی میں معاملات حل کیے جائیں۔

اخبار کے مطابق رواں ہفتے قومی سلامتی کے مشیران صدر کرزئی سے اس مسئلے پر بات چیت کے لیے ملاقات کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG