رسائی کے لنکس

افغانستان:مال بردار طیارہ گرکر تباہ


افغانستان:مال بردار طیارہ گرکر تباہ

افغانستان:مال بردار طیارہ گرکر تباہ

حکام نے بتایا ہے کہ آذربائیجان کا ایک مال بردار طیارہ جس پر عملے کے نو ارکان سوار تھے، مشرقی افغانستان کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

یہ طیارہ بگرام کے فضائی ہوائی اڈے کی طرف جارہا تھا جب منگل کو رات گئے پروان صوبے کے سایاگرد کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

حادثے میں ہونے والے جانی نقصانی سے متعلق تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے اور حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کے لیے روانہ کردی گئی ہیں۔

آذربائیجان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارہ سلک وے ائرلائنز کا تھا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ایک نجی مال بردار طیارہ نیٹو افواج کے لیے سامان لے جاتے ہوئے کابل کے نزدیک پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔ حادثے میں طیارے پر سوار آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG