رسائی کے لنکس

افغانستان: سات مغوی کارکن رہا


افغانستان: سات مغوی کارکن رہا

افغانستان: سات مغوی کارکن رہا

افغان پولیس کا کہنا ہے کہ مشرقی افغانستان میں دو روز قبل اغوا ہونے والے بارودی سرنگیں صاف کرنے والے سات کارکنوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ان کارکنوں کو مقامی قبائلی عمائدین کے ساتھ مل کر اغوا کاروں سے مذاکرات کے بعد رہا کرایا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان کی سرحد کے قریب ننگرہار صوبے سے طالبان عسکریت پسندوں نے 16کارکنوں کو اغوا کرلیا تھا ۔ اس واردات کے بعد سکیورٹی فورسز کی عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی اوربعدازاں اغوا کاروں نے نو کارکنوں کو رہا کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG