رسائی کے لنکس

پولیس کے مطابق احمد شاہ واحد کابل کے شمالی ضلع خرخانا میں اپنے دفتر جا رہے تھے جب مسلح افراد انھیں زبردستی گاڑی سے نکال کر اپنے ہمراہ لے گئے۔

افغانستان میں نائب وزیر برائے ورکس کو منگل کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا جو کہ کسی اعلیٰ حکومتی شخصیت کے اغوا کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

پولیس کے مطابق احمد شاہ واحد کابل کے شمالی ضلع خرخانا میں اپنے دفتر جا رہے تھے جب مسلح افراد انھیں زبردستی گاڑی سے نکال کر اپنے ہمراہ لے گئے۔

تاحال اس اغوا کے محرکات سامنے نہیں آسکے ہیں اور نہ ہی کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغانستان میں حالیہ برسوں میں حکومتی عہدیداروں اور حکام کو تاوان یا قتل کرنے کے لیے اغوا کرنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

اغوا کا یہ تازہ واقعہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کے دس روز بعد پیش آیا ہے۔

گزشتہ دس برسوں میں اقتدار میں رہنے والے حامد کرزئی کے دور صدارت میں ان پر انسداد بدعنوانی کے لیے ناکافی اقدامات کرنے اور خراب طرز حکمرانی کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔

حالیہ برسوں میں حکومتی و اعلیٰ سیاسی شخصیات، سکیورٹی فورسز اور سرکاری تنصیاب پر طالبان کے حملوں میں تیزی بھی دیکھنے میں آچکی ہے۔
XS
SM
MD
LG