رسائی کے لنکس

افغانستان: ڈرون حملے میں القاعدہ کا سینیئر رہنما ہلاک


پینٹاگان کے پریس سیکرٹری پیٹر کک نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرون سے یہ کارروائی 23 اکتوبر کو صوبہ کنڑ میں کی گئی جس میں فاروق القحطانی مارا گیا۔

امریکہ کے محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان کے مشرقی علاقے میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں القاعدہ کا اہم کمانڈر مارا گیا تھا۔

پینٹاگان کے پریس سیکرٹری پیٹر کک نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرون سے یہ کارروائی 23 اکتوبر کو صوبہ کنڑ میں کی گئی جس میں فاروق القحطانی مارا گیا۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق فاروق القحطانی القاعدہ کا ایک سینیئر کمانڈر تھا۔

اُنھوں نے کہا کہ اُسی دن القاعدہ کے ایک اور کمانڈر بلال المتعبی کو بھی نشانہ بنایا گیا اور امریکی عہدیدار اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا وہ بھی اس حملے مارا گیا یا نہیں۔

افغانستان میں القاعدہ اور داعش کے علاوہ دیگر شدت پسند تنظیموں کے کمانڈروں کو ڈرون سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG