رسائی کے لنکس

شمالی افغانستان میں زلزلہ،سات ہلاک


شمالی افغانستان میں زلزلہ،سات ہلاک
شمالی افغانستان میں زلزلہ،سات ہلاک

افغانستان کے شمال میں پیر کو علی الصباح آنے والے 5.3شدت کے زلزلے میں اطلاعات کے مطابق سات افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق ثمنغان صوبے کے مٹی کے گھروں پر مشتمل تین اضلاع اس سے متاثر ہوئے ہیں جہاں تین سو سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

نائب صوبائی گورنر کولام سخی بغلانی نے بتایا کہ یہ علاقہ دارالحکومت کابل اور شمالی شہر مزار شریف کے تقریباً وسط میں واقع ہے جہاں دشوار گزار راستوں اور مواصلات کے ناکافی نظام کے باعث معلومات کے دیگر شہروں تک پہنچنے میں تھوڑی تاخیر ہورہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پہاڑوں پر زلزلے کی شدت زیادہ محسوس کی گئی ہوگی اور نقصانات کا اندازاہ لگانے کے لیے سول ڈیفنس کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے کابل کے علاوہ پڑوسی ممالک ازبکستان اور تاجکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

1998ء میں تاجکستان سے ملحقہ افغان سرحد پر آنے والے 5.9اور 6.6شدت کے دو زلزلوں میں چھ ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ثمنغان صوبے سے ملحقہ بغلان میں 2002ء میں آنے والے 5.3شدت کے زلزلے میں تقریباً ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG