رسائی کے لنکس

افغانستان: صدارتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان


صدر حامد کرزئی
صدر حامد کرزئی

دوبار صدر منتخب ہونے والے حامد کرزئی آئینی طور پر آئندہ انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

افغانستان میں الیکشن حکام نے ملک میں آئندہ صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

آزادانہ انتخابی کمیشن نے منگل کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ انتخابات پانچ اپریل 2014ء کو ہوں گے۔

یورپی یونین نے افغان کی جانب سے 2014 میں صدارتی انتخاب کرانے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

افغانستان کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے Vygaudas Usackas نے کہاہے کہ صدارتی انتخاب کی تاریخ کا اعلان اس سمت اشارہ ہے کہ افغان انتظامیہ اپنے سیاسی وعدے پورے کررہی ہے۔

دوبار صدر منتخب ہونے والے حامد کرزئی آئینی طور پر آئندہ انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

آئندہ انتخابات کو افغانستان کی نو خیز جمہوریت کے لیے ایک امتحان بھی قرار دیا جارہا ہے کیونکہ 2009ء میں ہونے والے انتخابات پر بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG