رسائی کے لنکس

افغانستان: فائرنگ سے پانچ شہری ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقوالی نے کہا کہ یہ حملہ ’’شدت پسندوں‘‘ نے کیا اور پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

افغانستان میں پولیس کے مطابق ملک کے مشرقی صوبے میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے کم از کم پانچ افراد کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو صوبہ ننگر ہار میں پیش آیا۔

صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقوالی نے کہا کہ یہ حملہ ’’شدت پسندوں‘‘ نے کیا اور پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

افغانستان کا صوبہ ننگر ہار پاکستانی سرحد کے قریب واقع ہے اور اس علاقے میں اس سے قبل بھی شدت پسند سکیورٹی فورسز پر حملے کرتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG