رسائی کے لنکس

افغانستان: سیلابی ریلے کی زد میں آ کر 19 ہلاک


افغان حکام نے کہا ہے کہ ملک کے شمالی صوبے سری پُل میں سیلابی ریلے کی زد میں آ کر کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہفتہ کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد سے 50 سے زائد افراد لاپتا بھی ہیں۔

صوبائی حکام نے بتایا کہ سیلابی ریلے کی وجہ سے 1,000 مکانات تباہ ہو گئے جب کہ کم از کم 6,000 افراد نے نسبتاً اونچائی پر واقع مقامات پر پناہ لے رکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG