رسائی کے لنکس

افغانستان میں خوراک کی فراہمی کے لیے فوری مدد دی جائے: عالمی ادارہ خوراک


افغانستان میں خوراک کی فراہمی کے لیے فوری مدد دی جائے: عالمی ادارہ خوراک
افغانستان میں خوراک کی فراہمی کے لیے فوری مدد دی جائے: عالمی ادارہ خوراک

عالمی ادارہ خوراک نے کہاہے کہ اسے افغانستان میں لاکھوں افراد کو خوراک کی فراہمی کے لیے فوری طور پر 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالروں کی ضرورت ہے۔

خوراک کے عالمی ادارے نے جمعے کے روز کہا کہ اس رقم میں سے نصف 70 لاکھ افغانوں کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے پر صرف کی جائے گی جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

امدادی ادارے کا کہناہے کہ فنڈز نہ ملنے کی صورت میں اسے اگست سے گندم ، خوردنی تیل اور روزمرہ ضرورت کی اہم اشیاء قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عالمی ادارہ خوراک نے کہاہے کہ موجودہ صورت حال میں اسے جون سے اسکول جانے والے 50 لاکھ سے زیادہ بچوں کو فراہم کی جانے والی خوراک میں کمی پر مجبور ہونا پڑے گا۔فنڈز کی کمی کے باعث پہلے ہی پانچ سال سے کم عمر بہت سے بچوں کو صحت بخش خوراک کی مقدار میں کٹوتی کی جاچکی ہے۔

خوراک کے عالمی ادارے نے کہاہے کہ عالمی برادری کی جانب سےاگر فوری مدد نہ ملی تواس کے پاس موجود تمام اشیا اگست تک ختم ہوجائیں گی اوراسے افغانستان کے کئی علاقوں میں اپنی سرگرمیاں روکنی پڑیں گی۔

XS
SM
MD
LG