رسائی کے لنکس

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف افغانوں کا مظاہرہ


People stand outside a closed McDonalds restaurant. The fast food restaurant chain announced this week that it is shuttering its three outlets in the Crimean peninsula over unspecified operations issues, Simferopol, Crimea, April 4, 2004.
People stand outside a closed McDonalds restaurant. The fast food restaurant chain announced this week that it is shuttering its three outlets in the Crimean peninsula over unspecified operations issues, Simferopol, Crimea, April 4, 2004.

مظاہرے میں شریک جلال آباد شہر کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا نے اطلاعات کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کے جھنڈوں کو بھی نذر آتش کیا۔

مشرقی افغانستان میں ہزاروں طلباء نے غزہ پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کے خلاف پیر کو ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی سرحد سے متصل جلال آباد شہر کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا نے اطلاعات کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کے جھنڈوں کو بھی نذر آتش کیا جبکہ احتجاج کے باعث ایک مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بھی بہت دیر تک معطل رہی۔

گزشتہ ہفتے اسرائیل اور غزہ میں برسر اقتدار حماس گروپ کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کے بعد آٹھ روزہ اسرائیلی حملے اختتام پذیر ہوئے تھے جن کا ہدف فلسطینی علاقے سے اسرائیل پر راکٹ برسانے والے عسکریت پسند تھے۔

افغان طلباء نے احتجاجی مظاہرے کے دوران پاکستانی افواج کی طرف سے حالیہ دنوں میں مبینہ طور پر سرحد پار سے کی جانے والی گولہ باری کی بھی مذمت کی۔ مظاہرین نے پانچ فرانسیسی فوجیوں کو قتل کرنے کے جرم میں افغان نیشنل آرمی کے ایک سپاہی کو سنائی گئی سزائے موت کی بھی مخالفت کی۔

احتجاج میں شامل طالب علموں کا کہنا تھا کہ وہ سزائے موت کے خلاف ہیں کیونکہ یہ اُس صورت میں جائز ہو گی جب بین الاقوامی افواج کو بھی افغان شہریوں کو ہلاک کرنے کے جرم میں ایسی سزائیں دی جائیں۔
XS
SM
MD
LG