رسائی کے لنکس

اعلٰی امریکی کمانڈر کا غیر اعلانیہ دورہ افغانستان


جنرل مارٹن ڈیمپسی
جنرل مارٹن ڈیمپسی

جنرل ڈیمپسی کے اس دورے کا مقصد افغان فورسز کو تربیت فراہم کرنے والے فوجیوں کے بارے میں جاننے کے علاوہ وہاں سے امریکی افواج کے انخلاء سے متعلق تیاریوں کو جائزہ لینا ہے۔

امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارٹن ڈیمپسی غیر اعلانیہ دورے پر ہفتہ کو افغانستان پہنچے۔

جنرل ڈیمسی افغان عہدیداروں کے علاوہ فوجیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس دورے کا مقصد افغان فورسز کو تربیت فراہم کرنے والے فوجیوں کے بارے میں جاننے کے علاوہ وہاں سے امریکی افواج کے انخلاء سے متعلق تیاریوں کو جائزہ لینا ہے۔

امریکہ 2014ء کے اواخر تک افغانستان سے اپنے تمام لڑاکا فوجی نکالنے کا اعلان کر چکا ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ اس کے بعد افغان سکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے کتنے اہلکار یہاں تعینات رہیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 2014ء کے بعد افغانستان میں باقی رہ جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چھ سے 20 ہزار کے درمیان ہو گی۔
XS
SM
MD
LG