رسائی کے لنکس

افغانستان: حملے میں پانچ کھلاڑی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ یہ حملہ علی نگر ضلع میں ایک میچ کے دوران کیا گیا جس سے مقامی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

افغانستان میں ایک عہدیدار نے بتایا کہ ملک کے مشرقی صوبے لغمان میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک مقامی کرکٹ ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو ہلاک کر دیا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک میچ کے دوران پیش آیا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ یہ حملہ علی نگر ضلع میں جمعرات کی شام کیا گیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس حملے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم حکام کو شبہ ہے کہ یہ طالبان جنگجوؤں کی کارروائی ہے۔

افغان صدر حامد کرزئی نے ایک بیان میں اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی صوبہ ہلمند میں حکام کے مطابق اُنھیں جمعرات کو ایک صحافی نور احمد نوری کی لاش ملی۔

مسٹر نوری ایک مقامی ریڈیو کے لیے کام کرتے تھے اور اُنھیں ایک روز قبل ہی نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG