رسائی کے لنکس

نیٹو کا ہیلی کاپٹر حادثے میں تباہ، چارفوجی ہلاک

  • ب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

افغانستان میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں نیٹو کے چا ر فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے تین کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔ نیٹو افواج کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ قندھار میں ہونے والے اس فضائی حادثے کی تحقیقات جاری ہیں لیکن اس میں دشمن کے ملوث ہونے کے فوری طور پر شواہد نہیں ملے ہیں۔

آسٹریلیاکے اعلیٰ عہدیداروں نے اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے سات مزید فوجی بھی ہیلی کاپٹر کے اس حادثے میں زخمی ہو ئے ہیں جن میں سے دو شدید زخمی ہیں۔

آسٹریلیاکے افغانستان میں 1500 فوجی تعینات ہیں اور 2001ء میں افغانستان میں بین الاقوامی افواج کی آمد کے بعد سے اب تک 16 آسٹریلوی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG