رسائی کے لنکس

افغانستان: امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ


بلیک ہاک ہیلی کاپٹر (فائل فوٹو)
بلیک ہاک ہیلی کاپٹر (فائل فوٹو)

افغانستان کے جنوب مغرب میں گرکر تباہ ہونے والے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر پر سوار اہلکاروں کے بارے میں حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وہ امریکی تھے۔

فوجی حکام کا ماننا ہے کہ خراب موسم کے باعث پیش آنے والے حادثے میں ہیلی کاپٹر پر سوار چاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ واقعہ طالبان کے مضبوط گڑھ ہلمند میں پیش آیا۔

اتحادی افواج کے ایک ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر جیمز ویلیمز نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ایسا معلوم نہیں ہوتا کہ یہ دشمنوں نے مار گرایا ہے۔

XS
SM
MD
LG