رسائی کے لنکس

ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، امریکی فوجیوں سمیت 11 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیٹو کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

افغانستان میں جمعرات کو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس سے اس میں سوار غیر ملکی فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

اتحادی افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی صوبہ قندھار کے شاہ ولی کوٹ ضلع میں پیش آنے والے اس واقعے میں تین امریکی فوجی، اتحادی افواج کے چار، افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار اور ایک افغان مترجم ہلاک ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

افغانستان کا صوبہ قندھار طالبان کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے۔

گزشتہ سال اگست میں طالبان نے قندھار ہی میں ایک شنوک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا جس میں 25 امریکی فوجیوں سمیت 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG