رسائی کے لنکس

افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں دو نیٹو فوجی ہلاک


افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں دو نیٹو فوجی ہلاک

نیٹو نے کہا ہے کہ مشرقی افغانستان میں اتوار کو ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہونے سے اتحادی افواج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیٹو کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ کے وقت علاقے میں دشمنوں کی کسی کارروائی کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بین الاقوامی افواج نے اس واقعہ کی مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

دریں اثنا جنوبی افغانستان میں اتوار کی صبح شدت پسندوں کے حملے میں نیٹو کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔

رواں سال اب تک افغانستان میں نیٹو کے 200 سے زائد فوجی مارے جا چکے ہیں، اور بیشتر ہلاکتیں جنوبی صوبوں میں ہوئی ہیں جہاں طالبان جنگجو موسم سرما میں اپنے ہاتھ سے نکل جانے والے علاقوں پر دوبارہ قبضے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG