رسائی کے لنکس

افغانستان: دو امریکی فوجی ہلاک


US troops in Afghanistan
US troops in Afghanistan

ابھی یہ واضح نہیں ہو پایا آیا حملہ آور افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کا اہل کار تھا

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ دو امریکی اہل کاروں کی ہلاکت کے واقع کی چھان بین کی جارہی ہے، جنھیں افغان نیشنل پولیس کی وردی پہنے ایک شخص نے اپنی بندوق تان کر ہلاک کیا تھا۔

فوجی حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کے روز صوبہٴ اُرزگان میں پیش آیا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہو پایا آیا حملہ آور افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کا اہل کار تھا۔

یہ واردات اُن حملوں کی نشاندہی کرتی ہے جِن میں ’اندر ہی کے لوگ‘ حملہ آور ہوتے ہیں، جِن میں نیٹو فوجیوں پر حملہ کرنے والے یا تو افغان سکیورٹی فورسز سے تعلق رکھتے ہیں یا پھر افغان یا اتحادی وردیوں کی آڑ میں باغی حملہ کرتے ہیں۔

اِس سال اِسی طرح کے حملوں میں اب تک نیٹو کے 50سے زائد فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایک اور خبر کے مطابق، برطانوی عہدے دار بدھ کو ہونے والے ایک واقعے کی تفتیش کررہے ہیں جِس میں صوبہ ٴ ہلمند میں ’گولیوں کے تبادلے‘ کے دوران دو برطانوی فوجی ہلاک ہوئے۔

مقامی افغان عہدے داروں نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ یہ واقعہ اپنے ہی ساتھی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہوا۔ تاہم، برطانوی حکام نے اِس بات کی تصدیق نہیں کی۔
XS
SM
MD
LG