رسائی کے لنکس

انٹر کانٹی نینٹل کرکٹ کپ: افغانستان کی عمدہ کارکردگی


افغان کرکٹ ٹیم
افغان کرکٹ ٹیم

لگتا ہے کہ افغانستان، اسکاٹ لینڈ کی انٹر کانٹی نینٹل کرکٹ کپ میں برتری کو ڈانواں ڈول کرنے والا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر آئر میں جاری چار روزہ میچ میں ہفتے کے روز اسکاٹ لینڈ کو 546 کا ہدف ملا ہے، جب کہ آج کھیل کا آخری دِن ہے۔

اِس سے قبل، افغانستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 249رن بنائے تھے اور اننگ ڈکلیئر کردی تھی۔ محمد شہزاد نے ناقابلِ شکست 105رن کی اننگ کھیلی۔

اسکاٹ لینڈ نے جمعے کو آخری دِن سے ایک روز قبل، دو وکٹ کے نقصان پر 95رن بنائے تھے۔ مہمان ٹیم کے حامد حسن نے تین مزید وکٹ حاصل کیے، جب کہ اُنھوں نے پہلی اننگ میں چھ وکٹ لیے تھے اور اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 139رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

سمیع اللہ شنواری نے اپنی پہلی فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی۔ اُن کے102رنسوں کی بدولت افغان ٹیم پہلی اننگ میں 296رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔

اِس سال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اِسی ٹورنامنٹ میں اسکاٹ لینڈ بہتر کارکردگی دکھاتا رہا ہے، اور موجودہ میچ سے پہلے اُسے کوئی شکست نہیں ہوئی۔ افغانستان ابھی تک 57پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے جب کہ اسکاٹ لینڈ کے 69 پوائنٹ ہیں۔

XS
SM
MD
LG