رسائی کے لنکس

قندھار جیل کا گورنر گرفتار

Senator Mark Kirk is applauded by members of the House and Senate as he stands with U.S. Vice President Joe Biden on his return to the U.S. Senate after suffering a stroke, January 3, 2013.
Senator Mark Kirk is applauded by members of the House and Senate as he stands with U.S. Vice President Joe Biden on his return to the U.S. Senate after suffering a stroke, January 3, 2013.

افغانستان میں حکام نے اُس جیل کے گورنر کو گرفتار کر لیا ہے جہاں سے رواں ہفتے تقریباً 500 قیدی فرار ہو گئے تھے۔

جنوبی صوبے قندھار کی سارپوسا جیل سے لگ بھگ 300 میٹر طویل زیرزمین سرنگ کھود کر اتوار کے روز بھاگنے والے 488 قیدیوں میں سے 71 کو افغان فوجیوں نے دوبارہ حراست میں لے لیا تھا۔

حکام نے شناخت ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ جیل کے منتظم اعلیٰ اور عملے کے دیگر ارکان کو فرائض میں غفلت برتنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔افغان وزیر انصاف عابدالله غالب نے رواں ہفتے کہا تھا کہ قیدیوں کے فرار کی واردات جیل انتظامیہ کی معاونت سے ہوئی ہوگی لیکن ان کا کہنا تھا کہ افغان اور بین الاقوامی افواج کو اس منصوبے کا پتا لگا لینا چاہیے تھا۔

طالبان نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واردات کی تکمیل میں پانچ ماہ کا وقت لگا۔

XS
SM
MD
LG