رسائی کے لنکس

حکام کے مطابق جنوبی صوبہ قندھار میں خودکش حملہ آور بظاہر نیٹو افواج کے ایک قافلے کو نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن بین الاقوامی افواج کے قافلے تک پہنچنے سے قبل ہی گاڑی میں دھماکا ہو گیا۔

افغانستان میں عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ہفتہ کو ایک خودکش کار بم دھماکے میں تین شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق جنوبی صوبہ قندھار میں خودکش حملہ آور بظاہر نیٹو افواج کے ایک قافلے کو نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن بین الاقوامی افواج کے قافلے تک پہنچنے سے قبل ہی گاڑی میں دھماکا ہو گیا۔

صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں نیٹو اور افغان فوجی محفوظ رہے۔

افغانستان میں ایک روز قبل صوبہ ہرات میں امریکی قونصل خانے پر بھی خودکش بمباروں نے حملہ کیا تھا جس میں کم از کم چار افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG