رسائی کے لنکس

قبائلی بزرگوں سے ایک اور ملاقات


شمالی افغانستان میں کرزئی اور میک کرسٹل نے ایک بار پھر یک جہتی کا مظاہرہ کیا ہے

افغان صدر حامد کرزئی اور افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر میک کرسٹل نے باغیوں کے خلاف متوقع کارروائی کرنے سے پیشتر ایک مرتبہ پھر یک جہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔

وہ کندوز میں سینکڑوں قبائلی بزرگوں سے ملے۔ اس علاقے میں گذشتہ سال کے دوران طالبان کی کارروائیاں زوروں پر رہی ہیں۔

ملاقات کے دوران راکٹ داغے گئے جو دس کلومیٹر دور گرے اور میٹنگ میں حرج واقع نہیں ہوا۔

اتوار کے روز یہ ان کی تیسری ملاقات تھی جس میں انہوں نے تشدد پسنوں کے حملوں کے خلاف اپنے لائحہٴعمل سے قبائلیوں کو آگاہ کیا۔

امریکہ طالبان کی بغاوت کے خلاف اس سال تیس ہزار نئے فوجی بھیج رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG