رسائی کے لنکس

افغانستان: صدر کرزئی کے ترجمان مستعفی


افغانستان: صدر کرزئی کے ترجمان مستعفی

افغان صدر حامد کرزئی کے ترجمان اعلیٰ مستعفی ہوگئے ہیں۔

وحید عمر نے پیر کے روز کہا کہ ان کی اپنا عہدہ چھوڑنے کی وجوہات ذاتی ہیں سیاسی نہیں۔

کابل میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر حامد کرزئی کو پہنچادیا ہے تاہم صدر نے ابھی اسے باضابطہ طورپر منظور نہیں کیا۔

وحید عمر نے پچھلے سال جنوری میں صدر کے ترجمان کی حیثیت سے اپنے ذمہ داریاں شروع کی تھیں۔

اس سے قبل عمرنے 2009ء میں صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران مسٹر کرزئی کے ترجمان کے طورپر اپنی خدمات انجام دیں تھیں۔

XS
SM
MD
LG