رسائی کے لنکس

افغانستان: انجنیئروں کا اغوا، تین پاکستانی بھی شامل ہیں


افغانستان: انجنیئروں کا اغوا، تین پاکستانی بھی شامل ہیں
افغانستان: انجنیئروں کا اغوا، تین پاکستانی بھی شامل ہیں

مسلح افراد نے شمالی افغانستان میں انجنیئروں کے ایک گروپ اوراُن کے افغان ڈرائیور کو اغوا کر لیا ہے۔

افغان عہدے داروں نے بتایا ہے کہ گروپ جِس میں کم از کم تین پاکستانی اور دو افغان شامل ہیں جمعرات کو شام گئے سفر کر رہے تھے کہ اُنھیں صوبہٴ جوزجان میں روکا اور اغوا کیا گیا۔
عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ انجنیئر سرائے پُل میں اقوامِ متحدہ کےایک پراجیکٹ کی طرف جار رہے تھے۔

کسی نے بھی اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
گذشتہ دسمبر میں مسلح افراد نےصوبہٴ بلخ میں سڑک کی تعمیر سے وابستہ ایک خیمے پر حملہ کرکے ایک بنگلہ دیشی انجنیئر کو ہلاک اور سات بنگلہ دیشی مزدوروں کواغوا کر لیا تھا۔ اب تک اِن میں سےدو مغویوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔
جمعے کے ہی روز برطانیہ کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ جنوبی افغانستان میں سڑک پر نصب بم پھٹنے سے زخمی ہونے والا ایک فوجی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

یہ فوجی بدھ کے روز صوبہٴ ہلمند کے نہرِ سراج ضلعے میں گشت کے دوران زخمی ہوا تھا۔

سال 2001ء سے اب تک افغانستان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 360ہوگئی ہے جِن میں برطانوی افواج اور سولین ڈفنس فورسز کے کارکن شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG