رسائی کے لنکس

افغانستان: خود کش حملے میں 10 پولیس عہدیدار ہلاک


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

افغان حکام کا کہنا ہے کہ خود کش بمباروں نے ملک کے مشرقی علاقے میں حملہ کر کے کم از کم 10 پولیس عہدیداروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ حملہ ہفتے کو صوبے پکتیکا میں پولیس کے ایک ہیڈ کواٹر پر ہوا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائیٹرز مطابق طالبان نے اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور پولیس کے تربیتی مرکز سے تربیی یافتہ تھے۔

دریں اثنا مشرقی افغانستان ہی کے ننگرہار صوبے میں افغان اور اتحادی افواج کی طرف سے پندرہ شدت پسندوں کو ہلاک کیے جانے کی اطلاع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کاروائی سے پہلے سکیورٹی فورسز پر اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ ایک طالبان رہنما کی تلاش کرتے ہے ایک احاطے میں داخل ہوئے۔

XS
SM
MD
LG