رسائی کے لنکس

زمین کے تنازع پرہلاکتوں کے خلاف افغانوں کا احتجاج


زمین کے تنازع پرہلاکتوں کے خلاف افغانوں کا احتجاج
زمین کے تنازع پرہلاکتوں کے خلاف افغانوں کا احتجاج

اراضی کے ایک تنازع پر سیکیورٹی گارڈز کے ہاتھوں مارے جانے والے تین افغان باشندوں کے قتل کے خلاف منگل کو دارالحکومت کابل میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولین مقامی خانہ بدوش قبیلہ 'کوچی' کے ارکان اور کابل کے جنوب مشرق میں زیرِ تعمیر ایک رہائشی کمپلیکس کے گارڈز کے مابین ہونے والے تصادم میں مارے گئے تھے۔ تصادم میں تین دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

خانہ بدوش قبائلی مذکورہ رہائشی منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں جو مبینہ طور پر ایک افغان رکنِ پارلیمنٹ کی ملکیت ہے۔

دو سو سے زائد مظاہرین نے منگل کو مقتولین کی لاشوں کے ہمراہ کابل کے مرکز میں صدارتی محل اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں کے نزدیک احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔

دریں اثناء افغان صوبے ارزگان کے ضلع دہراود میں منگل کو سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے ایک پولیس افسر سمیت پانچ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG