رسائی کے لنکس

شدت پسندوں کے حملے میں پانچ افغان پولیس افسر ہلاک


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

صوبہ ہرات میں پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق ضلعی پولیس کے سربراہ شیر احمد دیگر افسران کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ شدت پسندوں نے اُن کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

افغانستان میں عہدیداروں نے بتایا کہ ملک کے مغرب میں دہشت گردوں کے حملے میں پانچ پولیس افسر ہلاک ہو گئے جن میں ایک ضلعی پولیس کے سربراہ بھی شامل ہے۔

صوبہ ہرات میں پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق ضلعی پولیس کے سربراہ شیر احمد دیگر افسران کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ شدت پسندوں نے اُن کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

حملے میں ایک افسر زخمی بھی ہوا۔

کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

حالیہ مہینوں میں افغانستان میں طالبان شدت پسندوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان سے رواں سال کے اواخر میں غیر ملکی افواج نے انخلا کا اعلان کر رکھا ہے اور ملک میں مقامی سکیورٹی فورسز نے بہت سے علاقے میں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

XS
SM
MD
LG