رسائی کے لنکس

ملا برادر کو ہمارے حوالے کیا جائے: افغانستان


ملا برادر کو ہمارے حوالے کیا جائے: افغانستان

ملا برادر کو ہمارے حوالے کیا جائے: افغانستان

افغان انٹیلی جنس کے عہدے داروں نے درخواست کی ہے کہ حال ہی گرفتار کیے گئے طالبان کے اعلیٰ کمانڈر ملا عبدالغنی برادر کو افغان حکام کے حوالے کیا جائے ۔

افغانستان کی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نے جمعرات کے رو نامہ نگاروں کو بتایا کہ پاکستان یا جو کوئی ملک بھی ملا عبدالغنی کو پکڑ کر رکھے ہوئے ہے، اسے چاہیئے کہ وہ اسے افغانستان کے حوالے کر دے۔

پاکستان اور امریکی عہدےداروں نے کہا ہے کہ افغان طالبان لیڈر کو گذشتہ ہفتے کراچی میں ایک مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

برادر افغان شہری ہے اور طالبان کے بانی ملا محمد عمر کے بعد اس تنظیم کا دوسرا اہم ترین عہدے دار ہے۔

عہدے داروں نے 2001ء کے آخر میں افغانستان کی جنگ کے آغاز کے بعد سے گرفتار کیا جانے والا طالبان کا سب سے اہم عہدے دار قرار دیا ہے۔ جب کہ وائٹ ہاؤس نے بھی اس گرفتاری کو بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG