رسائی کے لنکس

افغانستان میں دو نیٹو فوجی ہلاک


افغانستان میں دو نیٹو فوجی ہلاک
افغانستان میں دو نیٹو فوجی ہلاک

نیٹو کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو قندھار صوبے میں ایک عسکریت پسند کا تعاقب کرنے والی اتحادی اور افغان افواج کی فائرنگ سے دو شہر ی ہلاک ہوگئے تھے جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ ایک تیسرا افغان اس واقعہ میں زخمی بھی ہوا۔

نیٹو نے کہا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران افغانستان میں اس کے مزید دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ ایک فوجی اتوار کو ملک کے شمالی حصے میں شدت پسندوں کے ایک حملے میں ہلاک ہوا جب کہ دوسراایک روز قبل افغانستان کے جنوبی علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں مارا گیا تھا۔

دریں اثنا ء نیٹو کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو قندھار صوبے میں ایک عسکریت پسند کا تعاقب کرنے والی اتحادی اور افغان افواج کی فائرنگ سے دو شہر ی ہلاک ہوگئے تھے جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ ایک تیسرا افغان اس واقعہ میں زخمی بھی ہوا۔

نیٹو کے مطابق فائرنگ اُس وقت کی گئی جب ضلع شاہ ولی کوٹ میں گشت پر مامُور فوجیوں کوشبہ ہوا کہ مشتبہ عسکریت پسند اپنے ہتھیار سے جوابی فائر کرنے والا تھا۔ افغان اور اتحادی افواج کے حکام پر مشتمل ایک ٹیم اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید برآں نیٹو کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو فضائی بمباری کر کے قندھار کے ارغنداب ضلع میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا۔ حکام کا ماننا ہے کہ اس مقام پر بارہ سو کلوگرام بارود اکٹھا کیا گیاتھا جو پچاس بم بنانے کے لیے کافی ہوتاہے۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی افواج اور افغان سکیورٹی فورسز نے ہفتہ ہی کو قندھار سے ایک طالبان رہنما کو گرفتار کیا ہے جو دیسی ساختہ بم بنانے کا ماہر ہے اور وہ خودکش حملہ کروانے کی تیاری کر رہا تھا۔

دریں اثنا آسٹریلیا کی نو منتخب وزیر اعظم جولیا گیلارڈ اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں ہفتہ کو افغانستان پہنچی جہاں انھوں نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں افغان حکومت کو سلامتی سے متعلق تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

مس گیلارڈ نے ترین کوٹ کے علاقے میں تعینات آسٹریلوی فوجیوں کے ساتھ ایک ضیافت میں بھی شرکت کی جہاں انھوں نے افغانستان میں شدت پسندوں کے ہاتھوں اب تک ہلاک ہونے والے 21 آسٹریلوی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

XS
SM
MD
LG