رسائی کے لنکس

افغانستان میں ایک نیٹوفوجی ہلاک


افغانستان میں ایک نیٹوفوجی ہلاک
افغانستان میں ایک نیٹوفوجی ہلاک

جنوبی افغانستان میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے ایک غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگیا ہے ۔ افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے یہ فوجی اتوار کو ہلاک ہوا۔

رواں سال افغانستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں 325 سے زائد غیر ملکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں اور جون کا مہینہ غیر ملکی فوجیوں کے لیے سب سے ہلاکت خیز ثابت ہوا جس میں 100سے زائد فوجی مارے گئے۔

ایک روز قبل امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے افغانستان میں تعینات تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار امریکی اور نیٹو افواج کی کمان سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ بین الاقوامی افواج کو ایک مشکل جنگ کا سامنا ہے اور کئی سالوں کی لڑائی کے بعد اُن کے بقول ”ہم ایک نازک موڑ پر پہنچ چکے ہیں“۔

XS
SM
MD
LG