رسائی کے لنکس

افغان فوجی کے ہاتھوں اتحادی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر کی تحقیقات جاری


افغان فوجی کے ہاتھوں اتحادی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر کی تحقیقات جاری

افغان فوجی کے ہاتھوں اتحادی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر کی تحقیقات جاری

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے جنوب میں ایک افغان فوجی کے ہاتھوں اپنے کم ازکم دو اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات کی تحقیقات کررہی ہے۔

نیٹو کاکہنا ہے کہ اتحادی افواج افغان حکومت کے ساتھ مل کر یہ تحقیقات کررہی ہے کہ شورش زدہ صوبے ہلمند کے ضلع سنگین میں جہاں جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے وہاں اس کے دو اہلکارکس طرح ہلاک ہوئے۔

افغان میڈیا نے طالبان کے ایک ترجمان کے حوالے سے یہ خبر دی تھی کہ ایک افغان فوجی نے فوجی اڈے کے احاطے میں اتحادی فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی اور اس کے بعد یہاں سے فرار ہوکر طالبان کے علاقے میں داخل ہوکر جنگجوؤں کے ساتھ شریک ہوگیا۔

اتحادی افواج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی جاری کی جائیں گی۔

اس سال جولائی میں دو الگ الگ واقعات میں افغان فوجیوں کی طرف سے دو امریکی کنٹریکٹرز اور تین برطانوی فوجیوں کی ہلاکت کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG