رسائی کے لنکس

افغانستان:نیٹو افواج نے افغان فوجی کو ہلاک کردیا


افغانستان:نیٹو افواج نے افغان فوجی کو ہلاک کردیا

افغانستان:نیٹو افواج نے افغان فوجی کو ہلاک کردیا

نیٹو کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج نے افغانستان کے مشرقی علاقے میں ایک افغان فوجی اہلکار کو ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والے افغان فوجی نے حالیہ دنوں میں ایک آسٹریلوی فوجی کو قتل کیا تھا۔

نیٹو کےمطابق اس افغان فوجی کو گرفتار کرنے کے لیے اتوار کو صوبہ خوست میں کارروائی کی گئی تاہم مذکورہ فوجی کی طرف سے مزاحمت پر اسے ہلاک کردیا گیا۔

اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ افغان فوجی نے نیٹو میں شامل آسٹریلوی دستے کے ایک اہلکار کو 30 مئی کو افغانستان کے صوبہ ارزگان میں قتل کیا تھا۔ مقتول آسٹریلوی اہلکار افغان آرمی کو تربیت فراہم کرنے والے اسٹاف کا حصہ تھا۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ افغان فوجی کی جانب سے آسٹریلوی اہلکار کو قتل کرنے کی وجوہات واضح نہیں ہوسکیں۔

دریں اثناء نیٹو نے کہا ہے کہ پیر کے روز جنوبی افغانستان کے علاقے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں اس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

XS
SM
MD
LG