رسائی کے لنکس

افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملوں میں جنگجو ہلاک


افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملوں میں جنگجو ہلاک
افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملوں میں جنگجو ہلاک

نیٹو افواج کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبہ زابل میں اتحادی اور افغان افواج کے فضائی حملے میں متعدد عسکریت پسند مارے گئے ہیں لیکن ہلاک کیے جانے والے جنگجوؤں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

افغانستان میں اتحادی افواج نے کہا کہ کارروائی کے دوران دو مشتبہ شدت پسندوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

افغانستان میں طالبان اور اس سے منسلک دیگر شدت پسند گروپوں کے خلاف نیٹو افواج گذشتہ ایک دہائی سے لڑائی میں مصروف ہیں۔

نیٹو افواج افغان فورسز کی تربیت میں مصروف ہیں تاکہ 2014ء کے اواخر تک وہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنھبال سکیں

XS
SM
MD
LG