رسائی کے لنکس

افغانستان میں چار نیٹوفوجی ہلاک


افغانستان میں چار نیٹوفوجی ہلاک
افغانستان میں چار نیٹوفوجی ہلاک

افغانستان کے مختلف حصوں میں پیر کے روز ہوئے پرتشدد واقعات میں چار غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گئے ۔

اتحادی افواج کی طرف سے جاری کیے گئے بیانات میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیت نہیں بتائی گئی البتہ ہنگری کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہنگری کا ایک فوجی شمالی صوبہ بغلان کے علاقے پلِ خمری کے قریب حملے میں ہلاک ہو ا۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے گشت پر معمور ایک قافلے پر پہلے سڑک میں نصب بم دھماکا کیا اور بعد میں اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

مشرقی افغانستان میں ایک الگ حملے میں دو نیٹو فوجی ہلاک ہوئے جب کہ ملک کے جنوبی حصے میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے ایک غیر ملکی فوجی ہلاک ہوا۔

افغانستان میں رواں ماہ عسکریت پسندوں کے حملوں میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 45سے تجاوز کر گئی ہے اور ان میں سب سے زیادہ تعداد امریکی فوجیوں کی ہے۔

جولائی کے مہینے میں افغانستان میں امریکہ کے 66 فوجی ہلا ک ہوئے تھے جو 2001ء سے افغانستان میں جاری جنگ کے دوران کسی ایک مہینے میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد تھی۔

XS
SM
MD
LG