رسائی کے لنکس

جنوبی افغانستا ن: خود کش حملہ آوروں اورمسلح افراد کا نیٹو کے اڈے پر حملہ


جنوبی افغانستا ن: خود کش حملہ آوروں اورمسلح افراد کا نیٹو کے اڈے پر حملہ
جنوبی افغانستا ن: خود کش حملہ آوروں اورمسلح افراد کا نیٹو کے اڈے پر حملہ

جنوبی افغانستا ن میں خود کش حملہ آوروں کے گروپ اور مسلح افراد نے نیٹو کے اڈے پر حملہ کیا ہے، لیکن وہ اڈے پر کیے گئے دفاعی انتظامات کے حصار کو توڑنے میں ناکام رہے۔

عہدے داروں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے زابل صوبے کے دارالحکومت قلات میں واقع اِس اڈے پر حملہ کیا اور اڈے کے گیٹ کے باہر ایک حملہ آور نے بم دھماکہ کیا جب کہ دوسروں نے فائرنگ کی۔

ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا، دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ تیسرا فرار ہوگیا۔افغان عہدے داروں کا کہنا ہے کہ دو شہری زخمی ہوئے۔

اِس کے علاوہ افغان عہدے داروں کےمطابق کابل کے مضافات میں ایک خودکش حملہ آور بظاہر وقت سے پہلے ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔اِس واقعے میں کوئی اور ہلاکت نہیں ہوئی۔

شمالی افغانستان میں ایک ڈاکٹر اور ایک میڈیکل ورکر ہلاک ہوئے اور جنوبی افغانستان میں نیٹو کے دو فوجی ہلاک ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG