رسائی کے لنکس

نیٹو کے فضائى حملے میں چار افغان فوجی ہلاک


افغانستان میں نیٹو کے فوجی

افغانستان میں نیٹو کے فوجی


افغانستان اور نیٹو کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ چار افغان فوجی غالباً اتحاد کے ایک فضائى حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوجی عہدے داروں نے کہا ہے کہ افغانستان اور اتحاد کے فوجیوں کا ایک مشترکہ دستہ ہفتے کی صبح فائرنگ کی زد میں آگیا، جس پر اُس نے فضائیہ کی مدد طلب کر لی۔

نیٹو اور افغان عہدے داروں نے کہا ہے کہ فضائى حملے کے بعد ابتدائی چھان بین سے پتا چلتا ہے کہ چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ افغان فوج کی ایک اگلی چوکی سے شروع ہوئى تھی۔

اتحاد کے ترجمان بریگیڈیر جنرل ایرک ٹریمبلے نے اسے قابلِ افسوس واقعہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مشترکہ فوجی دستے اپنی کارروائیوں کو مربوط کرنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔

افغان وزارتِ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوج اور افغان فوج اس حادثے کی مشترکہ طور پر چھان بین کریں گی۔

ہفتے کے روز یہ واقعہ مشرقی صوبے وردک میں پیش آیا، جہاں ایک روز پہلے محاذ کی ایک اگلی چوکی پر ایک افغان مترجم نے امریکی مسلح افواج کے دو ارکان کو ہلاک کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG