رسائی کے لنکس

افغانستان میں تین نیٹوفوجی ہلاک

  • ب

نیٹوحکام نے بتایا ہے کہ جنوبی افغانستان میں دو مختلف بم دھماکوں میں تین غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ یہ تینوں فوجی جمعرات کے روز ہلا ک ہوئے تاہم ان کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

افغانستان میں حالیہ مہینوں میں غیر ملکی فوجیوں پر شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جون کے مہینے میں افغانستان میں 60 امریکی فوجیوں سمیت 104 غیر ملکی فوجی ہلاک ہو ئے تھے۔ گذشتہ نو سالوں کے دوران یہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے لیے سب سے ہلاکت خیز مہینہ تھا۔

XS
SM
MD
LG