رسائی کے لنکس

نیٹو کی فضائی کارروائی میں پانچ شہری ہلاک: افغان حکام


فائل فوٹو
فائل فوٹو

تاہم افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارروائی میں کسی شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی اور ترجمان کے مطابق حملے مقررہ ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔

افغانستان میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ ملک کے مشرق میں نیٹو افواج کی ایک فضائی کارروائی میں پانچ افغان شہری ہلاک ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ہفتہ کو مقامی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ صوبہ ننگرہار میں رات دیر گئے ہونے والی اس کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

تاہم افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارروائی میں کسی شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی اور ترجمان کے مطابق حملے میں مقررہ ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔

افغانستان میں نیٹو افواج کی ایسی کارروائیوں میں شہری ہلاکتیں افغان حکومت اور امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی افواج کے درمیان تناؤ کا باعث رہی ہیں۔

نیٹو افواج آئندہ سال کے اختتام تک افغانستان سے انخلا کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اُدھر ہفتہ کو ہی نیٹو نے کہا ہے کہ افغانستان کے جنوب میں ایک محافظ نے فائرنگ کر کے ایک نیٹو فوجی کو ہلاک کر دیا۔

بین الاقوامی افواج کے مطابق فائرنگ کرنے والا محافظ جوابی کارروائی میں مارا گیا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
XS
SM
MD
LG