رسائی کے لنکس

افغانستان: ’نیٹو‘ کے فضائی حملے میں نو شہری ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشرقی صوبے کنڑ کے پولیس سربراہ نے اتوار کو بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کو رات دیر گئے پیش آیا اور مرنے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر نیٹو کے فضائی حملے میں کم ازکم نو شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

مشرقی صوبے کنڑ کے پولیس سربراہ نے اتوار کو بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کو رات دیر گئے پیش آیا اور مرنے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایک اور مقامی عہدیدار نے فضائی حملے میں شدت پسندوں اور شہریوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 15 بیان کی ہے۔

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے عہیدیداروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس فضائی حملے میں کسی شہری کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے تاہم ’تیر بہ ہدف‘‘ کارروائی میں دس شدت پسند مارے گئے۔

افغانستان میں شہری ہلاکتوں کا معاملہ حکومت اور امریکہ کی زیرقیادت ملک میں شدت پسندوں کے خلاف برسرپیکار اتحادی افواج کے درمیان تناؤ کی ایک بڑی وجہ رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG