رسائی کے لنکس

افغانستان: نیٹو فضائی حملوں میں20باغی ہلاک


افغانستان میں نیٹو کے سپاہی
افغانستان میں نیٹو کے سپاہی

نیٹو کا کہناہے کہ مشرقی افغانستان میں ہونے والے فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 20باغی ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

نیٹو کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حملوں کے احکامات اِس لیے صادر کیے گئے کیونکہ اتحادی افواج اور افغان سپاہیوں کی صوبہٴ پکتیا میں درجنوں باغیوں سےمڈ بھیڑ ہو چکی تھی۔
نیٹو کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کا مقصد حقانی نیٹ ورک کو اُکھاڑ پھینکنا ہے جس سے، اُس کے بقول، اِس وقت افغانستان کوخطرہ لاحق ہے ۔
دریں اثناء ، افغانستان کے باقی مقامات سے موصولہ خبروں کے مطابق،ایک عیسائی امدادی تنظیم کا خیال ہے کہ اُس کی طبی ٹیم کے 10ارکان کے قتل میں غیر مقامی لڑاکا گروپ ملوث ہے جِس نے گذشتہ ہفتے باقاعدہ گھات لگا کر یہ کارروائی کی۔

بین الاقوامی امدادی مشن نے کہا ہے کہ اُس نے اپنے طور پر معاملے کی تفتیش کی ہے جِس سے پتا چلتا ہے کہ صوبہ ٴبدخشاں میں ہونے والی یہ ہلاکتیں چوری کی کسی واردات کا نتیجہ نہیں تھیں۔

چار امریکی امدادی کارکنوں کے جسدِ خاکی اُن کے خاندانوں کے حوالے کرنے کے لیے امریکہ بھیجے گئے ہیں۔ امریکی سفارت خانے کی خاتون ترجمان کئیٹ لِن ہائیڈن کا کہنا ہے کہ خاندانوں کی خواہشات کے عین مطابق، ہلاک ہونے والے دو امریکیوں کی تدفین افغانستان میں ہی کی جائے گا۔

واقعے میں دو افغان، ایک برطانوی اور ایک جرمن شہری بھی ہلاک ہوئےتھے۔

XS
SM
MD
LG