رسائی کے لنکس

جنوبی افغانستان میں نیٹو بیس پر حملہ؛ طالبان کی جانب سے ذمہ داری کا دعویٰ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیٹو عہدے داروں نے بتایا ہے کہ جنوبی افغانستان میں باغیوں نے اتحادیوں کے ایک اہم فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔

بین الاقوامی افواج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز باغیوں نے قندھار کے فضائی اڈے پر پانچ راکٹ داغے اور شمالی طرف سے تنصیب کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

نیٹو نے بتایا کہ سکیورٹی افواج نے کامیابی کے ساتھ باغیوں کو کچل دیا اور اڈے کی حدود میں داخل ہونے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

حملے کے باعث کئی اہل کار اور سولین کارکن زخمی ہوئے، لیکن نیٹو نے بتایاہے کہ اب تک کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے کل 15 راکٹ داغے۔

فرانس کے عہدے داروں نے بتایا کہ دو فوجی جن میں سے ایک فرانس اور دوسرا ہالینڈ سے تعلق رکھتا تھا، جنوبی افغانستان میں ہلاک ہوئے۔ اِس کے علاوہ، ہالینڈ کے چار فوجیوں کے زخم آئے۔

اس کے علاوہ اتوار کے روز افغان عہدیداروں کے مطابق قیامِ امن کے امکانات کا جائزے لینے کی خاطر منعقد ہونے والی ایک کانفرنس دوسری بار ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس جرگے کی ابتدا 29 مئی کو ہونا تھی۔ اب اس کا انعقاد 2 سے 4 جون کو ہوگا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اس التوا کی وجہ کیا تھی۔

XS
SM
MD
LG